نئی دلی//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ قانون سازیہ اور عدلیہ کے بعد جمہوری اقدار کو تقویت بخشنے میں قابل اعتماد اور معتبر ذرائع ابلاغ کا ایک کلیدی رول ہے۔نائب وزیر اعلیٰ یہاں پی ٹی آئی ملازمین کی فیڈریشن کی قومی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ خبریں دینے والی تنظیموں کو میڈیا اقدار کی پاسدار ی کر کے اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ قارئین تک بامقصد اور قابل اعتبار خبر پہنچے۔انہوںنے ذرائع ابلاغ میں اعتباریت کے تصور کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اپنے فرائض انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے انجام دینے چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ایسی خبر جسے ذرائع ابلاغ کے اعتماد پر منفی اثر پڑتا ہو کو ترجیح نہیں دی جانی چاہیئے اور اسے خارج کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ سرکاراور میڈیا اداروں کو حقائق پر مبنی خبر کی نفی کرنے کے لئے اپنی تجاویز سامنے رکھنی چاہئیں۔اس تقریب میں پی ٹی آئی اور دیگر اداروں سے جڑے صحافیوں اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔تقریب میں کانگریس لیڈر منیش تیواری ، ڈی جی انڈین انسٹی چیوٹ آف ماس کمیونکیشن کے جی سریش ، بی جے پی کے سینئر ممتاسنگھ اور پی ٹی آئی کے نیشنل کونسل ممبران نے بھی شرکت کی۔