کٹھوعہ//فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکرس پر کٹھوعہ میںپولیس کی طرف سے کئے گئے لاٹھی چار ج پر جموں کشمیر پنتھرس پارٹی نے ناراضگی کااظہار کیو ہے ۔ پارٹی کے صدر ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ 15مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے یہ مظاہرہ کر رہی تھیں اور پارٹی پولیس کی اس کاروائی کی مذمت کرتی ہے۔مرکزی وزیر جے ۔پی۔نڈا کی طرف سے کٹھوعہ میںمیڈیکل کالج کاسنگ بنیادرکھنے کیلئے اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد نے سرکار کا شکریو ادا کیاہے اور فیمیل ملٹی پرپزہیلتھ ورکروں پر لاٹھی چارج کی مذمت بھی کی ۔