جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبۂ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے تا کہ اس شعبۂ کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور ریاست کی معیشت کو پروان چڑھانے اور روز گار کی فراہمی میں مدد مل سکے۔ فیڈریشن آف انڈسٹریز جموں کے ایک وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔وفد نے جی ایس ٹی نظام کے تحت مرکزی پیکج کی مراعات کو ریاست میں لاگو کرنے اور بند پڑے یونٹوں کے ٹیکس کو معاف کرنے کے علاوہ گنگیال میں50 میگاواٹ ٹرانسفارمر نصب کرنے جیسے معاملات نائب وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے۔نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات کو جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ریاست میں صنعتی شعبۂ کو فروغ دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔