انڈین ویلز، 16 مارچ (یو این آئی) آسٹریلین اوپن چمپئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے مسلسل تیسری بار ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کو شکست دیتے ہوئے یہاں انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی تو وہیں دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو نک کرگیوس نے الٹ پھیر کا شکار بنا کر سب کو چونکا دیا۔مقابلے میں فیڈرر نے نڈال کو مسلسل سیٹوں میں 6۔2 ،6۔3 سے شکست دی۔دونوں اسٹار ٹینس کھلاڑیوں کے درمیان یہ مسلسل کیریئر کا 36 واں مقابلہ تھا ۔ آخری بار دونوں جنوری میں آمنے سامنے تھے جہاں آسٹریلین اوپن فائنل میں سوئس کھلاڑی نے نڈال کو شکست دے کر اپنا 18 واں گرینڈ سلیم جیتا تھا۔وہیں یہ پہلا موقع ہے جب فیڈرر نے نڈال کے خلاف کیریئر میں مسلسل تیسری بار جیت درج کی ہے ۔ایک اور میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی کرگیوس نے انڈین ویلز میں جوکووچ کے 19 میچوں کے جیت کا سلسلہ توڑتے ہوئے مرد سنگلز کے آخری 16 میچ میں 6۔4 ،7۔6 سے جیت اپنے نام کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔کرگیوس نے اس سے پہلے ایکاپلکو میں جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی اور دو ہفتے کے اندر سربیا ئی کھلاڑی کے خلاف یہ دوسری فتح ہے ۔آسٹریلوی کھلاڑی اب کوارٹر فائنل مقابلے میں فیڈرر کے چیلنج کا سامنا کریں گے ۔سوئس کھلاڑی نے جہاں آسٹریلین اوپن میں نڈال کو پانچ سیٹ کے تنازعہ میں شکست دی تھی وہیں انڈین ویلز میں انہوں نے ہسپانوی کھلاڑی کو آسانی سے لگاتار سیٹوں میں شکست دے دی۔وہیں کرگیوس نے میچ میں بہترین سروس کی اور 14 ایس لگائے ۔انہوں نے پہلے سرو پر 86 فیصد پوائنٹس جیتے اور ایک بھی بریک پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔ایک اور میچ میں تیسری سیڈ اسٹنسلاس واورنکا نے یوشھی تو نشوکا کو 3۔6 ،6۔3 ،7۔6 سے اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے فرانس کے گائل مونفلس کو 6۔3 ،6۔2 سے شکست دی۔جاپان کے کائی نشیکوری نے ڈونالڈ ینگ کو 6۔2 ،6۔4 سے اور اروگوے کے پابلاوکیوواس نے 11 ویں سیڈ ڈیوڈ گوفن کو 6۔3 ،3۔6 ،6۔3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔یواین آئی