لندن، 15 دسمبر (یو این آئی) گرینڈ سلیم کے بادشاہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو ریکارڈ چوتھی بار سال کے بہترین کھیل پروفائل کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ 36 سال کے فیڈرر نے اس سال شاندار فارم دکھائی ہے اور دو گرینڈ سلیم اپنے نام کئے ۔گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے چھ ماہ تک کورٹ سے باہر رہے سوئس ماسٹر نے آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد ریکارڈ آٹھویں بار ومبلڈن خطاب اپنے نام کیا اور اس سیزن میں ان کا ریکارڈ 52۔5 کا رہا۔وہ اسی سال عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر بھی پہنچے ۔ فیڈرر نے ریکارڈ چوتھی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔اس سے پہلے سال 2004، 2006 اور 2007 میں بھی انہیں دنیا کا سب سے بہترین کھیل پروفائل منتخب کیا گیا تھا۔ان کے علاوہ محمد علی اور جمیکا کے یوسین بولٹ نے تین تین بار یہ خطاب پایا ہے ۔ سوئس کھلاڑی نے کہا کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ برطانیہ کے عوام نے مجھے بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی ایوارڈ 2017 کے لیے پسند کیا ہے ۔یہ باعث فخر ہے ۔جو حمایت برطانوی لوگ مجھے دیتے ہیں وہ کمال ہے ۔
دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ مجھے منتخب کیا جانا ہی بڑی بات ہے ۔یو این آئی