یواین آئی
نیویارک/فیفا کلب ورلڈ کپ میں یورپ کے بڑے فٹ بال کلبوں بائرن میونخ اور پیرس سینٹ جرمین نے جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا۔اس کے علاوہ بوٹافوگو نے سیئٹل ساؤنڈرز پر معمولی فرق سے جیت درج کی، جب کہ پالمیراس اور پورٹو کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔گروپ سی میں اتوار کو مڈفیلڈر جمال موسیالا کی دوسرے ہاف میں لگائی گئی ہیٹ ٹرک کی بدولت بائرن میونخ نے آکلینڈ سٹی پر 10-0 کے ساتھ بڑی جیت درج حاصل کی، جبکہ کنگسلے کومن اور مائیکل اولیس نے دو دو گول کیے ۔ ساچا بو اور تھامس مولر اور دیگر نے بھی ایک ایک گول کیا۔ بائرن کی جیت کلب ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت ہے ، جس نے 2021 میں الہلال کی الجزیرہ پر6-1 سے جیت کو پیچھے چھوڑ دیا۔گروپ بی میں، نئی یورپی چیمپیئن پیرس سینٹ جرمین نے دونوں ہاف میں دو گول کر کے کیلیفورنیا کے پاساڈینا میں روز باؤل میں 80,000 سے زیادہ شائقین کے سامنے ایٹلٹیکو میڈرڈ میں پر 4-0 سے جیت حاصل کی۔برازیل کے پالمیراس اور پرتگالی ٹیم پورٹو نے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں گروپ اے کے اپنے میچ میں گول کے بغیر ڈرا کیا۔گروپ بی کے دوسرے میچ میں سیری اے چیمپئن بوٹافوگو نے ایم ایل ایس کلب سیٹل ساؤنڈرز پر 2-1 سے جیت حاصل کی۔ جائر اور ایگور جیسس کے ہیڈز نے ہاف ٹائم تک بوٹافوگو کو 2-0 کی برتری دلائی، لیکن کرسٹیان رولڈن نے گول کرکے جیت کے فرق کو کم کردیا۔