یواین آئی
میلان/اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائنگ میچ میں شکست دے کر ایونٹ میں رسائی کی دوڑ سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دی۔میچ سے قبل اٹلی کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اطالوی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسپین نے اسرائیل کی شرکت پر فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔