نئی دہلی//بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے ہندوستان کی میزبانی میں اس سال اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ فیفا کے اعلیٰ عہدیدار جیمی یارجا کی قیادت میں ایک وفد 21 سے 27 مارچ کے درمیان منعقد کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو راجدھانی پہنچا اور انہوں نے یہاں سب سے پہلے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد اس پر اطمینان ظاہر کیا۔جیمی یارجا نے اسٹیڈیم میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، "ایک سال بعد یہاں کافی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے . لیکن عالمی کپ کے پیش نظر ابھی اور بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم کھیل کی وزارت اور ہندوستانی کھیل اتھارٹی (ساء) کے ساتھ مل کر تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔