سرینگر// حریت(ع)اور پیپلز پولیٹکل فرنٹ نے پاکستانی زیرانتظام کشمیر میںحریت (ع)کے کنوینر فیض نقشبندی کی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔وہ اتوار کی صبح اپنے گھر برین نشاط میں رحلت کر گئیں۔ حریت(ع)چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ میرواعظ نے اپنے تعزیتی پیغام میں فیض نقشبندی کے علاوہ سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے ۔بیان کے مطابق فیض نقشبندی ان دنوں جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل کے 34ویں سیشن میں شرکت کی غرض سے حریت کانفرنس کی نمائندگی کررہے ہیں۔بیان کے مطابق میرواعظ کی ہدایت پر مرحومہ کی نماز جنازہ میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں میں حریت میڈیاایڈوائزر ایڈوکیٹ شاہد الاسلام، انجینئر ہلال احمد وار، مشتاق احمد صوفی، ایڈوکیٹ یاسر احمد دلال اور فاروق احمد سوداگر کے علاوہ برین نشاط کے مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے سرپرست فضل الحق قریشی ،چیئرمین محمد مصدق عادل اور محمد فاروق خان ماموسی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے فیض نقشبندی اوردیگرلواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
[