بانڈی پورہ//دارالعلوم رحیمہ بانڈی پورہ سے منسلک فیض عام سیکنڈری اسکول میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں طلاب اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت اسکول کے چیئرمین مولوی حمید اللہ نے کی۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلاب سے تلقین کی کہ شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں ۔انہوں نے اسکول کے احاطے میں ایک پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔بعد اذاں اسکول سے دارالعلوم رحیمہ تک ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شامل طلاب اور اساتذہ نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ماحول کی حفاظت سے متعلق مختلف نعرے درج تھے۔