فیضان 10ویں میں زیر تعلیم تھا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 ترال//فیضان مظفر بٹ ولد مظفر بٹ ساکن بس اسٹینڈ ترال رواں سال کے مارچ مہینے میںقصبہ ترال کے ریشی پورہ میں حزب جنگجو عاقب احمد کی ہلاکت کے بعد جنگجو بنا۔ جلوس میں شامل لوگوں اور فورسز میں تصادم ہونے کے دوران فیضان نے ایک فورسزا ہلکار سے اسکی سروس رائفل چھین لی اور جنگجوئوں کے ساتھ شامل ہوا ۔ فیضان کے ایک ہم جماعتی نے بتایا کہ وہ نرم دل تھا اور تمام لڑکوں کونماز پڑھنے کی با ربار تاکید کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیضان دسوین جماعت میں زیر تعلیم تھا جب وہ گھر سے فرار ہوا۔جب فیضان کی ہلاکت کی خبر پھیل گئی توان کے کم عمرہم جماعتی خون کے آنسو بہا رہے تھے۔ فیضان کے گھر میں اس کے والدین کے علاوہ اس کی ایک چھوٹی بہن شامل ہے جبکہ اس کا والدزمینداری کرتا ہے ۔وہ مدرسہ تعلیم الالسلام میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔اسے شام دیر گئے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *