جموں//نیشنل انسٹی چیوٹ برائے فیشن ڈیزائننگNIFDکی جانب سے گزشتہ روز ایک سیمینار کااہتمام کیا گیا جس میں حال ہی میں XIIکے بورڈ امتحانات پاس کرنے والے طلاب نے شرکت کی۔ کرن مارکیٹ میں منعقدہ اس سیمینار میں فیشنل ، ٹکسٹائل اور اندورنی ڈیزائننگ نیز آرٹ و کرافٹ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ماہرین نے فیشن کو بطور پیشہ اپنائے جانے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے موجودہ دور کے مطابق جدید ترین تکنیک کو اپنائے جانے پر زور دیا۔ چارو کوتوال فیشن ڈیزائنر، بھارت بھوشن موسیٰ آرکیٹیکٹ، ممتا جینا سنٹر منیجر این آئی ایف ڈی کیمپس نے پائور پوائنٹ کے ذریعہ انسٹی چیوٹ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ادارہ کی چیئر پرسن ونیتا ٹھاکر نے کہا کہ 20سال کی کامیابیوں کے بعد انہوں نے اس پروگرام کو مزید توسیع دینے کا من بنایا ہے جس کے تحت یہ کاررواوئی کی جا رہی ہے ۔ آکر میں توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں۔