کپوارہ//ہندوارہ پولیس نے جمعہ کو فیس بک پر افواہ پھیلانے والے ایک نوجوان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔پولیس کولنگیٹ پولیس چوکی کو ایک مقامی نوجوان عبید بشیر صوفی ولد بشیر احمد صوفی ساکن لنگیٹ کی جانب سے تحریری شکایت ملی کی ایک فیس بک (فیس بک آئی ڈی نام سعید محوی )افواہ باز نے میری تصویر فیس بک پر اپ لو ڈ کی اور اس پر لکھا تھا کہ یہ شخص خواتین کی چو ٹیا ں کاٹنے میں ملو ث ہے اور اب تک انہو ں نے کئی خواتین کے گیسو تراشے ہیں ۔پولیس نے فوری طور عبید کی شکایت پر فیس بک افواہ باز سعید محوی کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آ ر نمبر 321/2107…US..500.505(B) RPCدرج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔اس حوالے سے چوکی آفیسر لنگیٹ ہندوارہ جان محمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ پولیس نے افواہ باز کو گرفتار کر نے کی کارروائی شروع کی ہے۔