ٹنگمرگ//چک فیروزپورہ ٹنگمرگ میں ایک ٹریکٹر الٹ جانے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ دن کے تین بجے پیش آیا اور اس میں سوار ارشاد احمد حجام ،عمر احمد ملک ساکنان وانی گام کنزراور شاہد احمد راتھر ساکن دیو پورہ کنزر زخمی ہوگئے جنہیں ٹنگمرگ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد فوری طور سب ڈسٹرک اسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ٹریکٹر ڈرائیور شاہد احمد راتھر کو شدید زخمی حالت میں صورہ میڈیکل انسٹچوٹ سرینگر منتقل کیا۔ ٹنگمرگ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے ۔ مشتاق الحسن