سرینگر// کشمیرایڈٹرس گلڈ کے صدر فیاض احمد کلوکی سربراہی میںگلڈ کے ممبران نے ناظم اطلاعات و عوامی رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارن کمار منہاس سے ملاقات کی،جس کے دوران میڈیا کو درپیش کئی معاملات و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک گھنٹہ تک جاری رہنی والی بات چیت کے دوران صحافیوں کی بروقت ایکریڈیشن،جرنلسٹ ویلفیئر اسکیم کو متعارف کرانا،سرینگر میں پریس کلب کے قیام،اخبارات کے اشتہارات کی قیمتوں کا جائزہ،نئی اشتہاری پالیسی کے تحت اخبارات کی فہرست بندی اور اشتہارات کی تقسیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گائلڈ ممبران نے نے ڈائریکٹر انفارمیشن کے ساتھ بات کرتے ہوئے زور دیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کو شفاف طریقے سے حل کیا جائے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر انفارمیشن نے گائلڈ ممبران کو یقین دہانی کرائے کہ تمام جائز مطالبات اور مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ ممبران کے ساتھ میٹنگ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا۔ کشمیر ایڈیٹرس گلڈ وفد میں نائب صدر طاہر محی الدین،بشیر منظر،اور جنرل سیکریٹری مسعود حسین بھی شامل تھے۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر(ہیڈ کواٹرز‘ انفارمیشن عبدالمجید زرگر،جوائنٹ ڈائریکٹر(کشمیر) ظہور احمد میر،ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر فاروق احمد بابا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔