فکشن رائٹرس گلڈ ’’ ریاست کی بہترین ادبی تنظیم ‘‘ایوارڈ سے سرفراز

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر//فکشن رائٹرس گلڈ اور گرین ویلی ایجوکیشنل انسی ٹیوٹ کے اشتراک سے گلڈ کی111ویںنشست گرین ویلی ایجوکیشنل انسی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں معروف فکشن نگا رنورشاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ ایوان صدارت میں نامور ادیب ظریف احمد ظریف، سا بق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو کشمیر سرینگر بشیر عارف،چیئرمین گرین ویلی ایجوکیشنل انسی ٹیوٹ محمد یوسف وانی اورپرنسپل پروفیسر رضیہ سلطانہ موجود تھیں۔گرین ویلی کے وائس پرنسپل معراج الدیں زرگر نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کی فکشن رائٹرس گلڈ نے یہ تقریب ہمارے اسکول میںمنعقد کی جس کے لئے ہم گلڈ کے منتظمین کے شکر گزار ہیں۔ خصوصی نشست میں نوجوان فکشن نگارڈاکٹر شہناز بشیرنے ’’افسانے کے اسرار ورموز ‘‘پر ایک  توسیعی خطبہ دیا جس میں انہوں نے افسانے کے خد و حال اور معاصر صورتِحال پر بلیغ گفتگو کی۔ توسیعی خطبہ کے بعد  طلباء نے فاضل مقرر کے ساتھ سوال و جواب کا تبادلہ کیا ۔ نشست میں نامور ادیب و سرپرست اعلی فکشن رائٹرس گلڈ وحشی سعید نے اپنا اردو افسانہـ ’آبِ حیاتـ‘ اور نامور ادیب و ساہیتہ اکادمی ایوارڈ یافتہ محی الدیں ریشی نے کشمیری افسانہ ’’وشنیر‘‘ پڑھا جن کو حاضرین نے خوب سراہا۔گرین ویلی ایجوکیشنل انسی ٹیوٹ کی طرف سے فکشن رائٹرس گلڈ کو ’’ ریاست کی بہترین ادبی تنظیم  ‘‘کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوان صدارت میں موجود نور شاہ ، ظریف احمد ظریف اور بشیر عارف نے گلڈ کی سرگرمیوں کی سراہنا کی جبکہ گلڈ کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم سالک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نظامت کے فرائض نوجوان فکشن نگار مشتاق برق نے انجام دیئے۔ نشست میں گرین ویلی ایجوکیشنل انسی ٹیوٹ کے طلباء وطالبات نے  کے علاوہ گلڈ کے ممبران جن میں شفیع احمد ،شہزادہ سلیم، شہزادہ بسمل، سہیل سالم، جہانگیر احمد ، عبدلرشید راہگیر، سلام الدین بجاڑ،مشتاق مہدی،طارق شبنم، ناصر ضمیر، زبیر قریشی، مشتاق حیدر، صوفی بشر بشیر،کاچو اسفندیار خان، جاوید شبیر، حامد بحاری، فیضاں بٹ، ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی، نکہت نظر، چودھری شریف احمد، محمد امین بٹ،شہنواز منتظر ، روف قیاسی،قاضی یاور، بشیر کلیم، اورڈاکٹر بلال نے شرکت کی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *