Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

فکر ِ صحت | دماغی امراض میں اضافے کی اہم وجوہات ؟

Towseef
Last updated: July 31, 2023 3:32 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

محمد عارف

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوشگوار، بہتر اور طویل عمر کیلئے جتنا انسانی مجموعی صحت کا برقرار رہنا ضروری ہے اتنا ذہن سے متعلق نظر نہ آنے والی مگر تکلیف دہ ذہنی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور اِن کا علاج بھی ناگزیر ہے۔
پوری دنیا کی ایک نیورولوجی باڈی ہے جس کا نام ’ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی‘ ہے۔ اس فیڈریشن میںبھارت سمیت 60 سے زائد ممالک کی ممبر شپ ہے ۔عالمی ادارہ صحت(WHO) کی رپورٹ میں دماغی امراض کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے فیڈریشن نے ہر سال 22 جولائی کو ’ورلڈ برین ڈے‘ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

عوام کو دماغی امراض سے متعلق شعور و آگاہی کیلئے ہر سال22 جولائی کو ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے تحت ’ورلڈ برین ڈے‘ منایا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق جسم کے ساتھ ساتھ ذہن کا صحت مند ہونا اور اس کی صحت پر توجہ دینا بھی نہایت ضروری ہے، اگر دماغی امراض کی بروقت تشخیص کر لی جائے تو علاج کی کامیابی کی شرح بڑھ جاتی ہے اور بعد میں ہونے والے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

ماہرینِ دماغی امراض (نیورولوجسٹ ) کے مطابق دنیا بھر میں عام دماغی مرض سر درد ہے اور مائیگرین کی شر ح سب سے زیادہ ہے۔ بعدازاں فالج کی شرح زیادہ ہے۔ہسپتالوں میں موجود ڈیٹا کے مطابق ہر سال 3.5 سے 4 لاکھ لوگ فالج کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

ہمارے معاشرے میں مرگی کے مریضوں کی شرح صرف 1فیصد ہے لیکن اس کے اعداد و شمار دیہی اور شہری علاقوں میں مختلف ہیں، دیہی علاقوں میں اس کی شرح تقریباً 2 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 0.7 سے 0.5 فی صد ہے۔ اس مرض میں مبتلا 60 سے 70 فیصد افراد کے مرگی کے دورے کو کنٹرول کرلیا جاتا ہے مگر 30 سے 40 فیصد کو کنٹرول کرنا آج بھی مشکل ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 6 سے 7 فیصد لوگ نیورولوجیکل بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جبکہ عورتوں میں سر درد، فالج اور مرگی کی شر ح مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ڈاکٹروںکے مطابق عورتوں میں فالج کی شرح زیادہ ہونے کی اہم وجہ زچگی کے دوران ہونے والے مسائل، ہائی بلڈ پریشر اور سٹریس لیول زیادہ ہونا ہے۔

دماغی امراض میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
ایک تحقیق کے مطابق ماحولیاتی آلودگی، غیر مناسب رویے، گھریلو ناچاقیاں اور نظر انداز ہونا ڈپریشن اور انزائٹی جیسے دماغی امراض میں اضافے کا باعث ہیں۔طبی ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ دماغی مرض کے نتیجے میں بعض لوگ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس حالت میں مریض کا علاج کرنا معالج کے لیے مشکل ہو جاتا ہے کیوں کہ تھیراپی یا ادویات اس پر صحیح طرح اثر انداز نہیں ہو پاتیں۔ مثال کے طور پر کچھ لوگوں کو فالج کے بعد معذوری ہوجاتی ہے تو وہ اس کے سبب ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ ہماری طرزِ زندگی دماغی امراض میں اضافے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، آج کل راتوں کو دیر تک جاگنا، سادا غذا کا استعمال نہ کرنا، فیزیکل ایکٹی وٹی نہ ہونا، اکیلے میں ہر وقت موبائل استعمال کرنا اور لوگوں سے بات چیت نہ کرنا لوگوں کو ذہنی مریض بنا رہی ہیں مگر افسوس ہم ان چیزوں کو نظر انداز کر رہے ہیں جبکہ ہم جانتے ہے کہ یہ کام ہماری دماغی صحت کے لیے کس قدر نقصان دہ ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سروائیکل، آنکھوں اور جوڑوں کا مسئلہ لوگوں میں عام ہوگیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا اسلئے ہو رہا ہے کیوں کہ ہم نے آرام دہ زندگی گزارنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، ایک بہتر طرز زندگی گزارنے کیلئے ہمیں چاہیے کہ ہم 24 گھنٹوں کو 3 حصوں میں تقسیم کردیں، 8 گھنٹے کام کریں، 8 گھنٹے لوگوں سے ملیں جلیں اور دیگر کاموں میں گزاریں اور 8 گھنٹے آرام کریں، اگر ہم دماغی امراض میں کمی لانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنا طرزِ زندگی بدلنا پڑے گا تا کہ ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیا جاسکے اور دماغی امراض کی شرح کو کم بھی کیا جاسکے۔

ہر ذہنی مرض کا علاج دستیاب
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ذہنی مرض کا علاج دستیاب ہے اگر مرض کی تشخیص جلد ہو جائے تو کامیابی سے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ علاج میں تاخیر سے مرض پیچیدہ ہو جاتا ہے اور مرض کے ٹھیک ہونے کے چانسز کم ہوجاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

بغیر ِڈرائیور کار اور ڈرون کےلیے مکھیوں پر انٹینا نصب | کرتب دکھانے والادنیا کا پہلا انسان بردار ڈرون ایجاد رفتار ِ ٹیکنالوجی

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

انفلوئنزا کی روک تھام صحت عامہ کے لئے ایک چیلنج | فلو ایک انتہائی منتقل ہونے والا وائرل انفیکشن ہے ِ صحت و طب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

تمباکو نوشی ،پھیپھڑوںکے سرطان کی اہم وجہ! | سرطان کا ابتدائی عمل خاموشی سے پنپ جاتا ہے غور طلب

July 13, 2025
طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?