Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

فکر وعمل کا اتحاد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 5, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
 وادیٔ کشمیر کو تاریخ میں یہ اعزاز و امتیاز حاصل رہاہے کہ یہاں خاصا نِ خدا کے دوش بدوش سماجی اصلاح کاروں نے اپنا خو ن جگر پلا پلا کر خطۂ مینو نظیر کو انسا نی اقدار اور مذہبی وراداری سے روشناس کرا یا۔ یہ اسی کا ثمرہ ہے کہ لا کھ خرا بیو ں اور کو تا ہیو ں کے باوجو د اور زور زبردستوں کی ماریں سہتے ہو ئے بھی  اہل ِ کشمیر من حیث القوم زندہ وپائندہ ہیں۔ تا ریخ شاہد عادل ہے کہ اولیاء اللہ نے کشمیر یو ں کو دین ومذہب کی انسانیت نو از تعلیما ت کا شعور بخشنے کے بین بین جب کشمیری سماج کوتہذ یب، فنو ن ، ہنر مندیوں،صنعت ودست کاریوں اور ہمچو قسم کی معاشی سر گرمیو ں سے بہرہ ور کیا تو ارض ِ کشمیر کوایک فخر یہ تشخص عطا ہوا۔ اس تشخص وانفرادیت کاچراغ آندھیوں میں بھی جوں توں جلتا رہا ۔ حق یہ ہے کہ ان حوالوں سے ہم سب فرداًفرداً حضرت امیر کبیر شاہ ہمدا ن کی اولوالعزم شخصیت سے لے کر شیخ العالم شیخ نور الدین نورا نی ،سلطا ن العار فین حضرت شیخ حمزہ مخدوم( رحہم اللہ) تک کی تابناک ہستیوں اور دیگر سینکڑو ں ساداتِ کرام کے احسانات کے زیر با ر احسان ہیں۔ ان عبقری شخصیات کے تئیں محبت و عقیدت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور ان کے نقوش قدم کی پیروی کر یں اور کشمیر کو ’’پیر وأر‘‘ ہونے کے شرف کو دوبالا کر نے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ افسوس کے ساتھ لکھنا پڑتا ہے کہ ہمارے حالات اس کے برعکس ہیں کیونکہ بے غبار سچ یہ ہے کہ ہم ان بر گزیدہ ہستیوں کی حیات آفرین تعلیما ت سے منہ مو ڑ کر بہ حیثیت مجموعی ان سے عملاً برگشتہ ہونے کے گناہ گار ہیں۔ اس کی زندہ مثالیں اور واضح ثبوت ہمارے یہاں کی طبقاتی کشید گی اور مسلکی تقسیم بھی ہے۔ یہ منفی چیزیں اب ایک منظم شکل میں ہمارے اندر پنپ رہی ہیں بلکہ سچ پوچھئے تو انہیںجان بوجھ کر فروغ بھی دیا جارہاہے۔ گو اس سلسلے میں سارا الزام اپنے ہی سر آ تا ہے، البتہ کشمیریوں کی اجتماعیت اور ملی وحدت تو ڑ نے کے لئے خارجی عوامل کو درکنار کیا جاسکتا ہے ،نہ ان کی ریشہ دوانیاں نظر انداز کی جاسکتی ہیں۔ ان انتشار پسند قوتو ں اور آستین کے سانپوںکے مکروہ عزائم جو کچھ بھی ہو ں اُن کا موثر توڑ ممکن ہے لیکن اس صورت حال کا کیا جائے اگرداخلی صفو ں میں بھی خلفشار،نفرتیں، غلط فہمیا ں اوربغض و عناد کی سوکھی گھا س مسلک اور مشرب کے نام سے اذہا ن و قلوب میں جمع کی جا ئے جو ایک معمو لی دیا سلائی بھی اسے نااتفا قی اورسر پھٹول کے جہنم میں بدل جائے ؟ ہم روز کئی ایک مسلم ممالک میں مسلمانوں کی سرپھٹول کے یہ دلخراش کھیل تماشے اور ان کے ناکارہ اثرات دیکھتے رہتے ہیں۔ اُدھر یہ بھی ہماراروزمرہ مشاہدہ ہے کہ جن لوگوں میں حقیقی طور خو فِ خدا، انسان دوستی اور آخرت کی باز پرسی کی ٹھنڈ ی چھاؤں رچ بسی ہیں، وہ کبھی انسا نی اقدار کے باغی نہیں پائے جاتے کیونکہ یہی صحت مند قدریںانہیں بندگان ِخدا سے پیار و محبت سکھاتی ہیں، سچی بند گی کے آ داب سے آشنا کرتی ہیں ، آزادیٔ ضمیر کی راہیں سجھا تی ہیں ، الفت و یگا نگت کی ڈور میں پروتی ہیں۔بالفاظ دیگر یہ انمول قدریں صالح طبع لوگوں کو آدمیت کے فرحت رساں سائے تلے وطن کے ساتھ ساتھ دنیا جہاںکے لئے باعث رحمت بناتی ہیں۔بد قسمتی سے دور جد ید میں مذ ہب کے روح پرور پہلو ؤں کی طر ف متو جہ ہو نے اور انہیں عملی زندگی میں اپنانے کی بجائے مذ ہب کو بالعموم ایک ظا ہر پر ستا نہ چیستا ن کی شکل و صو رت دے دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بنی نو ع انسان ایک جانب خدا ناشناس لوگوں کے ہاتھوں پٹ رہی ہے اور دوسری جانب مذہب ومسلک کے نام نہاد علمبرداروں کے ہاتھوں بے شمار تکلیفیں اور ایذائیں اٹھارہی ہے۔ اس اندھ کار کے بیچ پھنسا عام آدمی امن وسکون اور بھائی چارے کی تلا ش میں بھٹک رہاہے ، وہ اپنی روح کی پیاس بجھانے کے لئے تڑپ رہا ہے، اُسے ضمیر کی پکا ر پورا کر نے میں ٹھوکریں لگ رہی ہیں۔ بلاشبہ اس سارے درد کا علاج اسلام کے دامن ِرحمت اور تعلیم اخوت میں مو جو د ہے مگر افسوس جب خو د بہ حیثیت مجموعی مسلما ن باہم دگر مسلک اور مشرب کی دیواریں جا بجاکھڑ ی کرنے میں لگے ہوں تو عام آدمی کو روحانی آسود گی کاسامان کہاں میسر ہوسکتا؟ ارض ِکشمیر میں بھی یہ بد انجام داستان عرصہ سے بنتی جارہی ہے۔ غور طلب ہے کہ یہاں مختلف الخیا ل مذہبی ادارے اور انجمنیں روزکانفرنسیں اور اجتما عا ت بلا کر لوگوں کو ایک ہو نے اور نیک بننے کی وعظ و نصیحت کر نے میں اپنی تمام قوت ِگویائی صرف کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ، لو گو ں کواتحاداور بھائی چا رے کی جو ت جگا نے کی تاکیدیں بھی کی جا رہی ہیں۔ یہ صلح جویانہ مزاج اور اتحاد پرورانہ سوچ قابل صدتعظیم ہے لیکن انہی لوگوں کے صفوں میں بعض شریرو فتنہ پرور عنا صر گھس کر مسلک ومشرب کے لبادوں میں کچھ ایسی زہر ناک چا لیں چل رہے ہیں جن کا منطقی انجام عوامی اتحا د و یگانگت میں رخنہ اندازی اور تفرقہ با زی کی صورت میں نکلنا طے ہے ۔ چو نکہ کشمیر میں نامساعد حالات کے چلتے انتشار پھیلانے والی ایسی حر کا ت کے پیچھے منفی سیاست بھی کارفرما ہے ،اس لئے ان کا توڑ کرنا لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہورہاہے ۔بایں ہمہ مذہبی قیادت کا فرض منصبی ہے کہ وہ عوام الناس میں اخوت ومحبت کی مشعل فروزاں کرنے کی مخلصانہ پیش قدمی کو اولیت دیں ۔ یہ ایک مستحسن کام ہی نہیں بلکہ مذہب کا بنیاد ی مطالبہ ہونے کے علاوہ وقت کی نا گزیر ضرورت بھی ہے۔ یہ بات بلا خوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ کشمیری قوم حالات و حوادث کی چوٹیں مسلسل سہنے کے باوجود مزاجاً راسخ العقیدہ اوروسیع المشرب واقع ہوئی ہے ، آج بھی اس کی مذہبی روا داری اور وسیع القلبی کی قسمیں کھا ئی جا رہی ہیں، مگر اس کا اپنا یہ نشا نِ امتیاز بڑی تیزی مٹایا جا رہاہے۔اس لئے زمانے کا ناقابل التواء تقاضا یہ ہے کہ متعلقین وہ تمام قلیل مدتی ا ورطویل مدتی نتیجہ خیز اقدا مات فوری طور کر یں جن سے تما م مسالک اور مکا تب ِفکرمیں ایک دوسرے کے تئیں محبت ، احترام اوروسیع القلبی کا مظا ہر ہ ہو تاکہ مذہب و مسلک کے نام پر فتنہ و فسادپھیلانے پر کمر بستہ بدقما ش عناصر اپنے سیا ہ کا رانہ اہداف پو را کرنے میں ناکام رہیں۔ اس ضمن میں مستند علماء، معتبر اسکالروں، اہل دانش اور قوم کے بہی خواہ حقیقی قا ئدین پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام النا س کو ہر حال میں اتحاد کی شاہراہ پر گامزن رکھیں۔ نیز تمام مذہبی اکابرین کو چاہیے کہ اپنے اپنے دائر ہ اثر میں فروعی اختلافات کوبطریق احسن سلجھانے میں کلیدی رول ادا کر نے میں کوئی پس وپیش نہ کریں۔  
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?