اشفاق سعید
سرینگر //ہائی سکول باغ بالا کرناہ کی لڑکیوں نے فٹ بال لیگ 2022 کا فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔فوج کی 9جی آر کی کے زہر اہتمام لڑکیوں کیلئے شروع کیا گیا فٹ بال لیک 2022اختتام پزیر ہو گیا۔ اس فٹ بال لیگ میں کرناہ کی 15ٹیموں نے حصہ لیا تھاکیونکہ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہائی سکول باغ بالا اور جی ایم ایس کے درمیان کھیلا گیا جو ہائی سکول باغ بالہ کی لڑکیوں نے 1/4سے جیت لیا اور یہ لیگ اپنے نام کر لیا۔لڑکوں نے پہلی بار فٹ بال لیگ میں حصہ لیا تھا ۔سکول کے اُستاد خواجہ افتخار احمد اور انچارج ٹیچر راجہ شفیق احمد نے فائنل میں جیت درج کرنے پر سکول کی بچیوں کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح وہ سکول کا نام روشن کریں گی ۔