فٹبال میچ کے دوران بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مغربی شہر جدہ میں فٹبال کے ایک بین الاقوامی میچ کے دوران ممکنہ طور پر بم دھماکے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں جدہ میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ کو کار بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔سنہ 2018 کے ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ میچ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا گیا تھا۔حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ انھوں نے نام نہاد جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کو دارالحکومت ریاض میں نشانہ بنانے کے ایک اور منصوبے کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں ’دہشت گردی کے دو سیلز‘ سے آٹھ مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ان آٹھ افراد میں سعودی شہریوں کے علاوہ دو پاکستانی، ایک شامی اور ایک سوڈانی شہری شامل ہے۔وزارتِ داخلہ نے صوبے قطیف اور دمام میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے سلسلے میں دیگر مطلوب افراد کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *