Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

فِکر ؟ افسانہ

Mir Ajaz
Last updated: October 8, 2023 1:08 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

رئیس صِدّیقی

عورت ہو، مرد نہیں، اپنی اوقات میں رہا کرو ۔یہ مردوں کا سماج ہے ،عورتوں کا نہیں۔ زمانہ چاہے جتنی ترقی کرلے۔ چاہے جتنے سرکاری غیر سرکاری عورتوں کے کمیشن شور مچائیں، سماج ہمیشہ مردوں کا ہی رہاہے اور مردوں کا ہی رہیگا!
آئے دن اپنے شوہرشمیم کے اس طرح کے طعنے سنتے سنتے عارفہ کا صبر جواب دینے لگا تھا لیکن پھر بھی وہ ضبط و صبر سے زندگی گذار رہی تھی ۔
شادی سے پہلے ہی وہ دہلی کے جمنا پار علاقہ میں ایک سرکاری اسکول میں اردو ٹیچر ہو گئی تھی لیکن شمیم کے پاس کوئی مستقل نوکری نہیں تھی۔وہ کسی چھوٹے سے اردو اخبار میں سب ایڈیٹر تھا۔تنخواہ بہت کم تھی لیکن عارفہ کی بھی عمر ہو رہی تھی ۔اُس نے سوچا کہ چلو ہم دونوں مل کر گھر چلا لیں گے۔
لیکن شمیم نے کبھی اس کے اِس جذ بہ کا احترام نہ کیا۔ وہ ہمیشہ اس احساس کے ساتھ جیتا کہ وہ مرد ہے ۔وہ شوہر ہے ۔اُس نے اپنے بڑوں کو ہمیشہ اپنی بیوی کو کم تر سمجھتے دیکھاتھا۔ وہ دلی آکر بھی اپنی ذہنیت نہ بدل سکا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ گھر سے باہر خواتین کو اپنی لچھے دار باتوں سے گرویدہ بنائے رکھتا لیکن گھر میں وہ اپنے اجداد کی ہی طرح شوہر نظر آتا۔ وہ بیوی کو بیوی نہیں،صرف ایک عورت سمجھتا۔
جب بھی وہ کہتا کہ تم عورت ہو ۔۔۔۔۔۔
اسکے جواب میں عارفہ یہ کہنا چاہتی کہ تم کیا جانو عورت ہونے کے معنی ؟لیکن کبھی بھی وہ یہ کہہ نہ سکی ۔ہمیشہ وہ اپنے رشتہ کی آبرو کی خاطر آنسو پی کر رہ جاتی۔
ایسے ہی دن گذر رہے تھے کہ ایک دن کی بات ہے ۔۔۔۔
عارفہ، چائے کا کیا ہوا ؟
شمیم کی آواز میں کسی حاکم شوہرکا لب و لہجہ تھا ۔
میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔خود بنا لو یا باہر جاکر پی لو۔
عارفہ نے سپاٹ سا جواب دیا۔
شمیم کو اپنی عورت سے اس طرح کے جواب کی قطعی توقع نہیںتھی۔
وہ جھنجلاتے ہوے بولا۔
تو پھر شاید کھانا بھی باہر ہی کھانا پڑیگا !
جواب میں عارفہ کی طرف سے خاموشی تھی۔
کئی دن تک ، دونوں ایک دوسرے سے منھ پھلائے رہے۔ دونوں کے درمیان خاموشی حائل رہی ۔گھر میں ہر چیز بے ترتیب ادھر ادھر پڑی رہتی، میلے کپڑے، ہر طرف دھول، بدبو، منحوس سا ماحول اور گھر میں چاروں طرف گہری خاموشی نے شمیم کو کسی حد تک توڑ دِیا۔ وہ ایک دن خود ہی بولا۔
تمہاری طبعیت ٹھیک نہیں لگ رہی ہے ۔ آؤ چلو ، ڈاکٹر کو دکھادیں۔
عارفہ نے اس ہمدردی پرایک چبھتا سا سوال کیا۔
تمہیںمیری فکر ہے ؟ یا اپنے آپکی ؟؟ یا اپنے گھر کی ؟؟؟
حاضر دماغ ،حاضر جواب، تیز طرار، لفاظ اور چرب زبان شوہر اپنی بیوی کے اس سوال کا
ایماندارانہ جواب آج تک نہ دے سکا !!!
���
[email protected]،موبائل نمبر؛9810141528

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اسرائیلی بربریت جاری حملوں میں مزید 120 فلسطینی جاں بحق
بین الاقوامی
اقوامِ متحدہ کی مسئلہ فلسطین پر کانفرنس امریکہ کاممالک سے شرکت نہ کرنے پر زور
بین الاقوامی
لاس اینجلس میں احتجاج کرنے والے400 افراد گرفتار
بین الاقوامی
اسرائیل ایران پر حملے کیلئے پوری طرح تیار
بین الاقوامی

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

May 31, 2025
ادب نامافسانے

بے موسم محبت افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

قربانی افسانہ

May 31, 2025
ادب نامافسانے

آئینہ اور ہاشم افسانچہ

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?