سرینگر // شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کشمیر اور میسرز سافٹ بائیو ٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ نئی دہلی کے مابین یہاں راج بھون میں یونیورسٹی کے چانسلر این این ووہرا کی موجودگی میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ معاہدے کے مطابق کمپنی تجارتی سطح پر فُٹ راٹ ویکسین تیار کرے گی ۔ معاہدے پر ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ کے ڈاکٹر ایم وائی زرگر اور ڈائریکٹر سافٹ بائیو فارما پرائیویٹ لمٹیڈ نئی دہلی کے منیجنگ ڈائریکٹر نیرج وششٹ نے دستخط کئے ۔ گورنر نے یونیورسٹی کو یہ ویکسین تیار کرنے کیلئے کافی سراہا جو جموں کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں میں بھیڑ بکریوں کو لاحق فُٹ راٹ بیماری کا روکتھام کرے گا ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے وایس چانسلر ایم وائی زرگر ، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر شکیل وانی ، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور فارم یونیورسٹی کے سائینسدانوں کی ٹیم کو مبارکباد دی جنہوں نے اس ویکسین کی تیاری میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ گورنر نے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کے ڈاکٹر مشتاق احمد ، ڈین ویٹرنری سائینسز ڈاکٹر سرفراز احمد، ایسوسی ایٹ سائینٹسٹ ڈاکٹر ظاہد کشو بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔