عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر نے کل جولائی 2024 کے مہینے کے دوران نافذ کرنے والے افسران کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کو بتایا گیا فوڈ سیفٹی ونگ نے جولائی 2024 کے مہینے کے دوران فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی دفعات کے تحت مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی اوز) سے 586000 روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ اس کے علاوہ، معیار اور حفاظت کے پیرامیٹرز کی جانچ کے لیے کشمیر ڈویژن کے مختلف بازاروں سے 375 قانونی نمونے اور 1003 نگرانی کے نمونے اٹھائے گئے۔مختلف حلقوں سے معیار کے مسائل سے متعلق 31 شکایات موصول ہوئیں اور انہیں FSSA کے تحت مناسب کارروائی کے ساتھ 24 گھنٹوں کے اندر حل کیا گیاجبکہ 173 ایف بی اوز کو موقع پر ہی کمپاؤنڈ کیا گیا اور ان سے 173000 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی کے 30 کیسوں کو نمٹا دیا ہے اور غیر معیاری اور غلط برانڈ والی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر ایف بی اوز پر 413000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔مختلف دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 42 تازہ شکایت کے مقدمات مجاز عدالتوں میں دائر کیے گئے۔دریں اثنا، فوڈ سیفٹی آن وہیلز (FSW)/ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین کشمیر کے تمام اضلاع میں کھانے کی اشیاء کی موقع پر جانچ کے لیے تعینات ہیں۔