عظمیٰ نیوزسروس
کٹھوعہ//فوڈ سیفٹی کے معیارات کو برقرار رکھنے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ایک کوشش میں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ، رنجیت سنگھ نے مجموعی طور پر ضلع بھر میں مختلف کاروباری اداروں پر 5,76,000جرمانہ عائد کیا۔یہ جرمانے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006کے تحت ان کاروباروں کے خلاف لاگو کیے گئے تھے جو غیر معیاری اور غلط برانڈ والی اشیاء کے کاروبار کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے حالات کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر مجرم پائے گئے تھے۔جن کاروباروں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ان میں کٹھوعہ، بلاور، بسوہلی، بنی اور ہیرا نگر کے مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور خوردہ فروش شامل ہیں۔ ان کی شناخت ضلع کے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کئے گئے سخت معائنہ اور جائزوں کے ذریعے کی گئی۔