سرینگر//اے ڈی سی سرینگروکاس کنڈل کی عدالت نے اشیائے خوردنی کے کاروبا رمیں ملوث 8اداروں کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں 131000روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ان میں کھانے کا تیل تیار کرنے والا ایک مینو فیکچرر شری گنیش ٹریڈنگ ونگ بھی شامل ہے جس پر 65000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔مذکورہ ٹریڈنگ ونگ پر غیر معیا ری کھانے کا تیل تیار کرنے کا الزام ثابت ہوچکا ہے۔دریں اثنأ فوڈ سیفٹی ونگ آف ڈرگس اینڈ فوڈ سیفٹی کنٹرول آرگنائزیشن نے ایڈجڈیکیٹنگ آفیسر سرینگر کی عدالت میں کارروائی کے لئے مزید 20معاملات پیش کئے ہیں۔