بارہمولہ //ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا نے گاہکوں کو غیر معیاری خدمات فراہم کرنے کی پاداش میں کئی ہوٹلوں اورکمپنیوں پر نے قصور واردوکانداروںسے 37ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔ضلع کے افسران کی ایک ٹیم نے کئی کمپنیوں اورہوٹلوں کا اچانک معائنہ کیا جس دوران انہیں لوگوں کو غیر معیاری اورغیر تسلی بخش خدمات فراہم کرنے میںملوث پایا گیا اوریہ معاملہ اے ڈی سی کی نوٹس میں لایا گیا جنہوںنے کئی ہوٹلوں اور کمپنیوں پر فوڈ سیفٹی اینڈسٹینڈارڈ ایکٹ کے سیکشن 15کے تحت اُن پر جرمانہ عائد کیا گیا۔