بارہمولہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا نے ضلع میں فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈارڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں میں ملوث کئی دکانداروں پر 23500روپے کا جرمانہ عائد کیا۔جب کہ صاف وشفاف حالات میں گوشت فروخت نہ کرنے کے الزام میں بھی کئی گوشت فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی اوراُن پر 15000روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا۔کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر کی ہدایت پر آفیسران کی ایک ٹیم نے پٹن علاقے میں یہ کارروائی عمل میںلائی اورغیر معیاری اشیأ کی فروخت کے سلسلے میں اے ڈی سی کو مطلع کیا گیا جنہوںنے ملوثین پر جرمانہ عائد کیا۔