سرینگر //وادی سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ ڈار یاسین ،جو بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے لئے کام کررہے ہیں ،کوAtlanta Photojournalism Seminar awardسے نوازا گیا ہے ۔ انہیںپہلی پورہ شوپیان میں ہوئی ایک جھڑپ کے دوران مارے گئے ایک جنگجو کے نماز جنازہ کی تصویر کیلئے یہ ایوارڈدیا گیا ہے ۔ڈار یاسین نے گذشتہ کئی سال کے دوران متعدد انعامات جیت لئے ہیں۔ وادی کے صحافتی حلقوں نے ڈار یاسین کو ایوارڈ دئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔