سرینگر/یواین آئی/ سری نگر کے فور شور روڈ پر غنڈہ گردی کی پاداش میں پولیس نے سات لڑکوں جن میں کمسن بھی شامل ہیں ،کوحراست میں لے لیاگیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جھیل ڈل کے کنارے فور شو روڈ پر دیر رات تین تھار گاڑیوں میں سوار سات لڑکوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاکر سات لڑکوں جن میں کمسن بھی شامل ہیں، کو حراست میں لیا۔ان کے مطابق کمسن لڑکوں کی کونسلنگ کی جائے گی جبکہ دیگر گرفتار شدہ افراد کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔