عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// عید الاضحی کے موقع پر ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے بینکنگ میں آسانی کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، جے اینڈ کے بینک نے کل کشمیر میں ایک ’خصوصی کیو آر کوڈ ڈرائیو‘ شروع کی ہے۔بینک کے جنرل منیجر اور ڈویژنل ہیڈ (کشمیر) تبسم نذیر نے زونل آفس (سرینگر) میں وادی کے زونل سربراہان امتیاز احمد بٹ، طارق علی، شبیر احمد، خورشید مظفر اور سعادت حسین پامپوری، چیف ڈیجیٹل آفیسر نوید زرگر، کی موجودگی میں اس مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر تبسم نذیر نے کہا، “فوری ادائیگی آسان بینکاری کے مرکز میں رہتی ہے، جسے موبائل ٹیلی فون کے ذریعے ان کوئیک رسپانس کوڈز کے ذریعے مزید آسان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا”مہم کے پیچھے خیال یہ ہے کہ QR کوڈ کے لین دین کو معاشرے کے مختلف طبقوں میں ان کے مقام اور معاشی حیثیت سے قطع نظر زیادہ مقبول اور مانوس بنانا ہے۔ اس مہم کا بڑا زور چھوٹے دکانداروں، ہاکروں اور تھیلے والوں پر ہے جن کی قیمتی محنت اور وقت ان آسان اور محفوظ QR کوڈ کے لین دین کے ذریعے بچایا جا سکتا ہے”۔ْمہم کے آغاز سے لے کر شام 5 بجے تک پوری وادی میں 3000 سے زیادہ QR کوڈز لگائے گئے تھے۔ دکانداروں اور اسٹریٹ وینڈرز نے ان کیو آر کوڈز کے ذریعے لین دین کے فوائد کے بارے میں رہنمائی کے ساتھ ساتھ رسائی اور تنصیب کے لیے بینک حکام کا شکریہ ادا کیا۔