عظمیٰ نیوزسروس
جموں//فورٹس اسکارٹس ہسپتال، امرتسر نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی، جہاں ۱۶ سالہ پیشہ ور فٹبالر شائن سلھوترا کی اینٹیریئر کروشیئیٹ لیگامینٹ( آئی ،سی، ایل)تعمیرِ نو کی کامیاب سرجری کی گئی۔ یہ پیچیدہ آپریشن ہسپتال کے ماہر آرتھوپیڈک اور سپورٹس میڈیسن کے ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ، ڈاکٹر تپش شکلا نے انجام دی۔ شائن کو کھیل کے دوران چوٹ لگنے کے باعث بائیں گھٹنے میں مکمل(اے ، سی ، ایل)اور اینٹیریئر لیٹرل لیگامینٹ(اے ، ایل ، ایل)کے پھٹنے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ان کی نقل و حرکت محدود ہوگئی اور وہ تربیت و مقابلوں میں شرکت سے قاصر رہیں۔ مکمل طبی معائنے اور ایم آر آئی اسکین کے بعد ڈاکٹر شکلا نے(اے ، سی ، ایل)کی تعمیرِ نو کے ساتھ لیٹرل ایکسٹرا آرٹیکیولر ٹینوڈیسس(ایل ، ای ، ٹی)کی سفارش کی۔ یہ سرجری(اے، سی،ایل)لیگامینٹ کو نئے گرافٹ کے ذریعے بحال کرتی ہے، جبکہ(ایل ، ای ، ٹی)تکنیک گھٹنے کے بیرونی حصے کو مضبوط بنا کر دوبارہ چوٹ لگنے کے امکانات کو کم کرتی ہے۔سرجری مکمل طور پر کامیاب رہی، جس کے نتیجے میں شائن کے گھٹنے کی مضبوطی بحال ہوگئی اور وہ مکمل نقل و حرکت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ تین ماہ بعد، شائن بغیر کسی تکلیف کے جم میں ورزش، اسکواٹس، سائیکلنگ اور دوڑنے کے قابل ہو چکی ہیں۔ توقع ہے کہ وہ مارچ ۲۰۲۵ کے اختتام تک پیشہ ورانہ فٹبال میں واپسی کریں گی۔ڈاکٹر تپش شکلا نے کہا، “(اے، سی، ایل)تعمیرِ نو کے ساتھ(ایل، ای ، ٹی)تکنیک گھٹنے کے استحکام کو بڑھاتی ہے اور کھلاڑیوں کو بغیر کسی طویل مدتی محدودیت کے کھیل میں واپس آنے میں مدد دیتی ہے۔ شائن کی تیز رفتار بحالی اسپورٹس میڈیسن میں ترقی اور ہماری کھیلوں سے وابستہ افراد کی بحالی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے”۔فورٹس اسکارٹس امرتسر کے فیسلٹی ڈائریکٹریوگیش جوشی نے کہا “ہم جدید ترین طبی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مریضوں کو مکمل صحت یابی اور نقل و حرکت کی بحالی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ شائن کی کامیاب سرجری ہمارے عالمی معیار کی طبی خدمات کے عزم کا مظہر ہے”۔