سرینگر// لشکر طیبہ نے پدگام پورہ میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کو خران عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کو مسترد کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کسی پولیس آفیسر کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی نے چیف لشکر طیبہ محمود شاہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ چیف کمانڈرنے پدگام پلوامہ میں جاں بحق ہونے والے عسکریت پسندوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عسکریت پسندوں اور عوام کے بھرپور اعتماد نے تحریک آزادی کو ایک نئے مرحلے میں داخل کردیا ہے ۔بھارتی پروپیگنڈے ،اوچھے ہتھکنڈے دم توڑ رہے ہیں جبکہ آزادی حاصل کرنے کے لیے ہر کشمیری سینہ سپرہے ۔پڑھے لکھے نوجوان اپنے محفوظ اور آزاد مستقبل کے لئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کررہے ہیں ۔مائیں بہنیں اپنا کرداراداکررہی ہیں سنگباز ،جانبازی سے گولیوں کا مقابلہ کرتے ہیں ۔جبکہ افواج روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے عوام پر گولیاں برسا کراپنی کائرتا کا ثبوت دیتے نظرآتے ہیں ۔بھارت کو مخلصانہ مشورہ یہ ہے کہ اپنی افواج کشمیر سے نکال لے ۔بیان کے مطابق محمودشاہ نے ڈی جی پی شیش پال وید کے الزامات کو سختی سے مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی تک عسکریت پسندوں کی طرف سے فورسزکی فیملیوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا مگرفورسز کی طرف سے میدانوں میں مارکھانے کے بعد ہمیشہ عسکریت پسندوںکی فیملیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے مگر یہ سلسلہ اب ختم ہوناچاہیے اگر ریاست کے باہر سے آکر یہ سمجھتاہے کہ اس تک پہنچانہیں جاسکتاتو یہ اس کی خام خیالی ہے ۔پولیس آفیسرز کے ایک ایک گھر تک پہنچنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ۔لیکن ہم ان کی فیملیوں کااحترام کرتے ہیں ۔ڈی جی پی اپنی فورسز کے اخلاقیات کو بہتربنائیں ۔