سرینگر// نیشنل فرنٹ،انصاف پارٹی اور ماس مومنٹ نے حالیہ ایام میں جاں بحق ہوئے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کو قتل و غارت کی کھلی چھوٹ ملی ہے ۔نیشنل فرنٹ ترجمان نے کاکہ پورہ میں نہتے شہریوں پر گولیوںاور پیلٹ کی بارش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ خطے کے اندر جس طرح بھارتی فورسز برتائو کررہی ہیں اس سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وہ زیر قبضہ علاقے میں تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ فورسز کو یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کسی بھی طرح کا سلوک کرنے کیلئے آزاد ہیں یہسرٍی وجہ ہے کہ متنازعہ خطے کے اندر چاروں طرف بھارتی فورسز کے ہاتھوںخون خرابے کا کھیل جاری ہے۔انصاف پارٹی اور ماس مومنٹ کے چیئرمین غلام احمد گلزار اور مولوی بشیر احمد عرفانی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں سوپور اور کاکہ پورہ میں جاں بحق ہوئے افراد کوخراج عقیدت ادا کیا۔