Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

فورسز کوکشمیری نوجوانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا لائسنس فراہم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 29, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
سرینگر//متحدہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک سمیت لبریشن فرنٹ، دخترانِ ملت ،فریڈم پارٹی،نیشنل فرنٹ،تحریک حریت،پیپلز پولیٹکل فرنٹ،سالویشن مومنٹ،مسلم لیگ، ڈیمو کریٹک پولٹیکل مومنٹ کے دونوں دھڑوں، محاذآزادی،پیپلز لیگ،تحریک مزاحمت، پیروان ولایت،وئویس آف وکٹمزنے چاڈورہ میں جاں بحق ہوئے ایک جنگجو اور دیگر تین نہتے نوجوانوں کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی رہا ہے اور اقوام عالم مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔سبھی مزاحمتی قائدین نے کہا کہ نہتے لوگوں پر براہ راست گولیاں چلانا ہر صورت میں سرکاری دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔متحدہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرفروش کشمیری قوم کی مظلومیت اور محکومیت ختم کرنے کیلئے اپنی عزیز جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں جس سے ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے ہم حصولِ مقصد تک جدوجہد کو ہر قیمت پر اور ہر صورت میں جاری وساری رکھیں۔اپنے ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے کہا کہ یہ نوجوان اپنی اٹھتی جوانیاں ایک مقدس مقصد کے حصول کیلئے نچھاور کر رہے ہیں اور قوم کا یہ قیمتی سرمایہ ہمارے کل کیلئے اپنے آج کو قربان کررہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ’ بھارت کبھی بھی ہماری تحریک کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا اور اب ہماری چوتھی نسل بھی میدانِ کارزار میں سینہ تان کر ظلم وبربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے اور جتنی جلد بھارت اس مسئلہ کو حقیقت پسندی کے ساتھ حل کرنے کے عملی تدابیر کرے گا اُتنا ہی خود اس کے عوام کے لیے بہتر ہوگا ورنہ پچھلے 70سال کے آہنی ہاتھوں کے بے تحاشا استعمال سے وہ یہاں کے لوگوں کے دل جیت نہیں سکا اور آئندہ بھی کبھی وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا‘۔ لبریشن فرنٹ نے کہا کہ نہتے لوگوں پر براہ راست گولیاں برسانا ہر صورت میںسرکاری دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پارٹی چیئرمین محمد یاسین نے کہا کہ پولیس اب اپنی حدوں سے آگے نکل رہی ہے اور آج مقتول جوان کی جسد خاکی اور انکے رشتہ داروں پر جس طرح سے پولیس نے جہانگیر چوک میں حملہ کردیا وہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک نے کہا کہ بھارت اور اسکے گماشتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ جموں کشمیر کے لوگ سرکاری دہشت گردی کا مقابلہ کرتے رہیں گے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب مکافات عمل کے قانون کے تحت انہیں اپنے گناہوں کا بدلہ مل کر رہے گا۔ انہوں نے جاں بحق ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوان اور انکی قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہیں اور انکی قربانیاں کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں دی جائیں گی۔دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج وادی بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کریں تاکہ مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کشمیر پولیس ظلم وجبرمیں فوج اور سی آر پی ایف سے بھی بازی مار لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زاہد کی نعش گھر لاتے وقت جہانگیر چوک میں پولیس کی اس کے لواحقین پر یلغارشاید ہی انسانیت نے کہیں دیکھی ہو۔انہوں نے کہا ’’ پولیس کو چاہئے کہ سماج میں ان کوملنے والے سلوک سے سبق لیں۔ جب ان میں سے کسی کی موت واقع ہوتی ہے تو اس کو رات کے اندھیرے میں دفنایا جاتا ہے‘‘۔آسیہ اندرابی نے کہا کہ اگر چہ مزاحمتی قیادت نے پہلے ہی بدھوار کو ہڑتال کی کال دی ہے تاہم لوگوں کو چاہئے کہ وہ گھروں سے باہر آکر ان مظالم کے خلاف صدائے احتجاج  بلند کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا عالمی سطح پر جرم تسلیم کیا گیا ہے اسلئے پاکستان پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی عدالت میں بھارتی افواج کے چیف جنرل بپن راوت کے خلاف مقدمہ دائر کرے ۔فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے پُر امن مظاہرین پر راست فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو موت کی نیندسلادیا ۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے اسے بھارتی فوج کی جانب سے جموںکشمیر کے عوام کے خلاف جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسپاکی آڑ میں بھارتی فوج خود کو کسی محاسبہ سے بری سمجھتے ہیں اور یہ ان لوگوں کے لئے طمانچہ ہے جو فوجیوں کی اس حرکت پر خاموش تماشائی کا کردار اد کررہے ہیں ۔شبیر شاہ نے جاں بحق کئے گئے جوانوںکے اہل خانہ سے ہمدردری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم خون کبھی بھی ضائع نہیں ہوگا اور یہ ضرور رنگ لائے گا ۔نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے پولیس و دیگرفورسز کوآزادی پسندکشمیری نوجوانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی لائسنس فراہم کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وردی پوش اہلکار صرف حکمرانوں کے احکامات پر عمل کررہے ہیںاور اصل میں یہاں کے نوجوانوں کا قتل عام کرانے میں یہاں کے نام نہاد حکمران ملوث ہیں جو نئی دلی میں بیٹھے اپنے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ نہتے مظاہرین پر گولیاں برسانا موجودہ حکمرانوں کا روز کا معمول بن گیا ہے اور انہوں نے کشمیر کو موت کی وادی میں تبدیل کر رکھا ہے ۔نعیم خان کے مطابق ایک طرف یہ سیاست کارلوگوں سے ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں اور دوسری طرف اُنہی لوگوں سے ان کی اولاد چھین کر یہ اُنہیں مسلسل خوف میں مبتلا رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس جبر و ظلم کیخلاف پوری سختی کے ساتھ آواز بلند کرنی چاہئے۔تحریک حریت نے فورسز کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ آرائی کے دوران فوجیوں نے عام شہریوں پر راست فائرنگ کرکے انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرکے سارے علاقے کو آگ و خون میں ڈبودیا۔ تحریک حریت نے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے فوجی سربراہ جنرل راوت نے کئی روز قبل فوج کو اس طرح کے اشارے دئے تھے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا جائے ۔پیپلز پولیٹکل فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل نے ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان نہتے جوانون کی بے دردانہ ہلاکتوں کی ذمہ داربراہ راست ریاست کی موجودہ سرکار پرعائد ہوتی ہے جو اہل کشمیرکی نسل کُش پالسیوں کو عملی جامہ پہنانے میں پیش پیش ہے۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے فورسز کی طرف سے بلا جواز فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی حق خود ارادیت کی  آواز کو دبانے کیلئے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے،جو ناقابل برداشت ہے۔اس دوران تنظیم کی خواتین ونگ نے چاڈورہ جاکر احتجاجی جلوس نکالا اور اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔مسلم لیگ ترجمان سجادایوبی نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان طاقت کے نشے میں چور ہوکر جس طرح یہاں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر کر چھوٹے بچوں اور عام شہریوں کو راست فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنا کر ابدی نیند سلاتا ہے، اُس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے۔ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے ایک دھڑے کے چیئرمین فردوس احمد شاہ نے خراج عقیدت ادا کر تے ہوئے کہا کہ ان معصوموں کی قربانیاں ہرگز رائیگان نہیں جائیں گی۔محاذآزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر، پیپلز لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع ، تحریک مزاحمت چیئرمین بلال صدیقی ،پیروان ولایت کے سیکریٹری جنرل آغا سید یعسوب موسوی اور وئویس آف وکٹمزنے چاڈورہ واقعہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے معصوموں کا خون بہانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ ڈیمو کریٹک پولٹیکل مومنٹ کے دوسرے دھڑے کے جنرل سیکر یٹر ی خواجہ فردوس نے صدمے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ان معصوموں کی طرف سے دی جار ہی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں رائیگان نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

کشمیر

مارننگ ٹائم کیساتھ سکول کھولنے پر عوامی حلقے برہم متعدد بچے سکول نہیں جاسکے، ہزاروں بچوں کو صبح 5:30بجے جگانا پڑا، سینکڑوں کلاس رومز میں سو گئے

July 8, 2025
کشمیر

مارننگ ٹائم حتمی نہیں:وزیر تعلیم

July 8, 2025
کشمیر

سی ڈی ہسپتال کیلئے نئی بلڈنگ کی تعمیرکب شروع ہوگی؟ ۔ 2019میں فیصلہ لیا گیا،تعمیر شروع ہوئی تو ڈی پی آر تبدیل کیا گیا

July 8, 2025
کشمیر

درمیانہ درجے کی بارشوں سے گرمی سے راحت وادی میں درجہ حرارت 31ڈگری

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?