شوپیاں// پوتر وال کیگام میں اتوار کو فوج کی گشتی پارٹی پر حملہ کے بعد نازنین پورہ میں ایک جنگجو کمانڈر کے گھر کو تہس نہس کیا۔ لوگوں نے فوج کی طرف سے جنگجوئوں کے رشتہ داروں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام عائدکیاہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کی شام پوتر وال میں گشتی پارٹی پر حملہ کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی۔اسکے بعد فورسز اہلکاروں نے مقامی عسکریت پسند نوید شاہ جو کہ حزب المجاہدین سے وابستہ ہے کے گھر میں داخل ہو کر املاک کی تھوڑ پھوڑ کی۔افراد خانہ کے مطابق فورسز کی ایک بڑی تعداد گزشتہ رات ان کے گھر میں داخل ہوئی اور بلا وجہ تلاشی کرنے کے دوران گھریلو سامان کی بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔ گھر میں موجود قیمتی سامان جن میں برتن بھی شامل تھے کو توڑا گیا اور شیشوں کو چکنا چور کیا گیا۔