کولگام // کولگام میں نا معلوم شخص نے سی آر پی ایف اہلکار پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اسلحہ چھینے کی کوشش کی تاہم اہلکار نے ہمت کا مظاہرہ کر کے کوشش ناکام بنا دی۔ اس دوران اہلکابری طرح زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آفس کولگام کی حفاظت پر مامور ایک سی آر پی ایف اہلکارپر نا معلوم شخص نے کلہاڑی سے حملہ کر کے اہلکار کا اسلحہ چھینے کی کوشش کی ۔تاہم اہلکار نیزخمی ہونے کے باوجود بھی اسلحہ چھیننے کی کوشش کو ناکام بنایا۔واقعے کے بعد فورسز کی ایک بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچ گئی اور حملہ آور کی تلاش تیز کر دی تاہم علاقے میں کسی کی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی۔