سوپور // سوپور میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہوجانے سے فوت ہوا ہے۔سوپور میں تعینات 177بٹالین سے وابستہ 56سالہ حسین خان ساکن اتر پردیش نامی اہلکار کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔ اسے فوری طور پر سب ضلع اسپتال سوپور لیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔