سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے ریشی بازار اسلام آباد (اننت ناگ) میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں عام شہریوں کے خلاف تشدد ڈھانے اور اندھا دھند ٹئیرگیس شلنگ کرکے کئی دوکانات اور مکانات کو نذرآتس کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اور ریاستی پولیس روزوں کے اس مقدس مہینے میں بھی عام شہریوں کے خلاف جبروزیادتیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ان کی
زندگی اجیرن بنادی ہے۔ گیلانی نے ریشی بازار کے تاجروں اور دوکانداروں کی طرف سے جاری احتجاجی پروگرام کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ حریت اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتی ہے اور وہ اپنے لوگوں کو کسی بھی صورت میں تنِ تنہا نہیں چھوڑے گی۔ گیلانی نے ان لوگوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا جن کے دوکان اور مکان فورسز کی طرف سے لگائے گئے آگ کی زد میں آگئے ہیں اور جن کا کروڑوں کا نقصان ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاستی ظلم وجبر کا بدترین مظاہرہ اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔