راجوری//فوج کی جانب سے ’’پانی کاتحفظ ‘‘موضوع پر یوتھ سنٹر ،گورنمنٹ ہائی اسکول ،آزاد ہائی سکول اورنوازہائرسکینڈری پلمہ میں مضمون نگاری مقابلے کاانعقاد کیاگیاجس کامقصد طلباء کو ماحولیاتی مسائل، شخصیت کی ترقی،مقابلے کاجذبہ پیداکرنااوربیداری کرناتھا۔اس دوران مضمون نویسی مقابلے میں کثیرتعدادمیں طلباء نے حصہ لیااوراپنے خیالات کااظہارتحریری طورپرکیا۔ایونٹ کامشاہدہ اساتذہ، والدین اورپلمہ گائوں کے معززین نے کیا ۔اس دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔طلباء کے والدین اوراساتذہ نے فوج کی اس کوشش کوسراہا۔