جموں//ادھم پور ضلع کے موضع دابریامیں سدبھاونہ کے تحت ادھم پور سب ایریاکے بینرتلے ایڈوانس فیلڈ اورویٹرنری ہسپتال اورچیف انیمل ہسبنڈری آفیسرادھم پور کے سرگرم تعاون سے ایک ویٹرنری ایڈ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کیمپ کاانعقاد کیا۔اس دوران جانوروں کامفت علاج کیاگیا اورمال مویشی پالنے والے لوگوں کوجانوروں کیلئے مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔اس کے علاوہ انہیں مال مویشی پالنے اوران کی دیکھ ریکھ سے متعلق جدیدترین سائنسی طریقوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔اس کیمپ میں دابریااورملحقہ علاقوں کے کسانوں اورمویشیوں کے مالکان نے شرکت کی۔کیمپ میں تقریباً3038 جانوروں بشمول گائیوں،بھینسوں ،بھیڑوں،بکریوں وغیرہ کاعلاج کیاگیا۔اس کیمپ کے انعقاد کامقصدمال مویشی پالنے والے لوگوں کوگھروں کے نزدیک علاج کی سہولیات فراہم کرناتھا ۔