سرینگر//وٹلب سیکٹر کے تحت فوجی چھائونی پری بل ٹکری نے عوام اورفوج کے درمیان رشتوں کومضبوط بنانے کی غرض سے والی بال کے دوستانہ میچ کااہتمام کیاگیا۔ملنگام کے فوجی کیمپ میں مقامی والی بالی ٹیموں ملنگام،قوئل اورمقام نے ان میں حصہ لیا۔نوجوانوں کوان دوستانہ میچوں کیلئے مدعوکیاگیاجن میں ہر مقابلے میں تین سیٹ کھیلے گئے ۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کو چائے اور ریفریشمنٹ پیش کیاگیا۔اس دوران نوجوانوں نے ان مقابلوںمیں فوج کی ٹیموں کے ساتھ شرکت کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیااوردرخواست کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کاہتمام جاری رکھا جائے۔