سرینگر/فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے منگل کو جموں میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے ملکر اُنہیں جموں کشمیر کی حفاظتی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق جنرل سنگھ نے گورنر کو اگلے علاقوں کی حفاظتی صورتحال سے آگاہی دلائی ۔اس کے علاوہ اُنہوں نے گورنر کو جنگجو مخالف سرگرمیوں کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔انہوں نے کنٹرول لائن پر رہنے والے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بھی گورنر کو مطلع کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گورنر ستیہ پال ملک نے فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحدپر چوکسی بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔