ریاسی //ریاست کے بیرو زگار نوجوانوں کو سیلف ایمپلائمنٹ کے تحت روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے مقصد سے ریاسی میں مقیم راشٹریہ رائفلز نے بگا میں گاڑیوں کی مرمت کرنے کے کورس کا اہتمام کیا۔تربیتی کورس کا انعقاد 11نومبر سے یکم دسمبر2017 تک فلیگ شپ سدبھاونہ کے تحت منعقد کیا گیا ۔بگا اورگلاب گڑھ باول،ریاسی کے ملحقہ دیہات کے20 نوجوانوں نے اس کورس میں شرکت کی۔کورس کے دوران تھیوری کے علاوہ عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔، تاکہ یہ نوجوان اپن اکاروبار شروع کرنے کے قابل بن جائیں۔ایسے وینچرز سے خطہ کے دور دراز علاقہ کے سماج کی بھلائی کے لئے اقتصادی بہبودی ہو جائے گی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںموضع بگا کے سرپنچ بہار دین نے منجانب مقامی لوگ فوج کی اس نیک کام کی سراہنا کی۔