جموں//فوج کی جانب سے اکھنورمیں6 مئی تا 22 مئی 2017 کے دوران بھرتی ریلی کااہتمام کیاگیا ۔اس ریلی میں شمولیت کے خواہشمندامیدواروں سے آن لائن نظام کے تحت درخواستوں کااندراج کرایاگیا جس کی بنیا دپرکیاگیاتھا۔اس دوران بھرتی ریلی کیلئے 55212امیدواروں نے www.joinindianarmy.nic.in پراپنے ناموں کااندراج کرایاتھاجس میں سانبہ، کٹھوعہ، جموں، ادھم پور، راجوری، ریاسی ،پونچھ ، رام بن ، ڈوڈہ اضلاع کے امیدوارشامل ہیں۔6 مئی کو ڈوڈہ ضلع کے 2500 امیدواروں نے سکریننگ کیلئے ریلی میں حصہ لیا۔بھرتی ریلی کے پہلے دن امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر فوج میں شمولیت کیلئے جوش وجذبے کامظاہرہ کیا۔یہ بھرتی پانچ مختلف بورڈوں کی نگرانی میں کرائی جارہی ہے تاکہ شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔یہ ریلی آرمی ریکروٹمنٹ جموں ہیڈکوارٹرریکروٹنگ زون جالندھر کینٹ پنجاب اورجے اینڈکے زیراہتمام کروائی جارہی ہے اوراس کے انتظامات ہیڈکوارٹرس 10 انفینٹری ڈویژن نے جموں ضلع انتظامیہ کے تعاون سے کیے ہیں۔ برگیڈیئر جے ایس سمیال ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ریکروٹمنٹ (پنجاب اینڈجے اینڈکے ) نے بھرتی کے انعقاد پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے تعاون دینے والی سول انتظامیہ جموں کاشکریہ اداکیاہے۔