ترال//فوج کی بد نظمی کو کسی بھی قیمت پر ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے جی او سی وکٹر فورس میجر جنرل بی ایس راجو نے کہا ہے کہ ڈگری کالج پلوامہ میںپیش آئے واقعات بدقسمتی ہے اور مارپیٹ کے ویڈیو کی تحقیقات جاری ہے اورملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔ اپنی تعیناتی کے بعد جنرل راجو نے کہاکہ پلوامہ میں فوج کی جانب سے پیش آئے واقعات بد قسمتی ہے اورفوج کالج میں نیک نیتی سے گئی تھی اور مارپیٹ کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج اور جنگجوں کے درمیان تصادم کے دوران جھڑپوں کے وقت پتھراو کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جنرل راجو نے کہا ترال دورے کا مقصد علاقے میں حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میںرہائش پذیر آبادی کے مسائل کوسد بھاونا پروگرام کے زریعے حل کرنے کا ہے ۔ڈگری کالج پلوامہ میں حالیہ دنوں پیش آئے واقعات کے بارے میں ،جس میں فوج نے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر مارپیٹ کے بعد ویڈیوکو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرا نہوں نے کہا کہ ایسے واقعات بد قسمتی ہے لیکن ساتھ ہی میں لوگوں کو اس بات سے بھی باخبر کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے ایک فوجی افسر کو گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل سے بات کر نے کے لئے بھیجا تھاتاکہ کالج میں فوج کچھ پروگرام کااہتمام کر سکے ،تاہم افسر نے پلوامہ بازار کے حالات کو مد نظر رکھ کر چھوٹی گاڑی کے بدلے بڑی گاڑی استعمال کی جو کالج کے گیٹ کے قریب ہی پہنچی تھی تو نوجوانوں نے گاڑی پرپر زبردست پتھراو کیا ہے ۔جنرل راجور نے کہاکہ جہاں پتھراﺅ او ر فوج کی جانب سے کی گئی مارپیٹ کے دو الگ الگ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جبکہ دونوویڈیوجس میں نوجوانوں کی مارپیٹ کی جارہی ہے اور ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق اسی طرح سزا دی جائے گی جس طرح پہلے بھی دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا فوج کی بد نظمی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی ۔جی او سی نے کہا ’میں اس بات سے حیران ہوں کہ آخر ہم پر پتھراو کیوں ہوا اوروادی میں کوئی تیسرا طبقہ بچوں کو استعمال کرتا ہے‘۔جنرل راجو نے انکاﺅنٹر کی جگہوں پر نوجوانوں کی طرف سے مداخلت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے اس چیز کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرہی ہے جن میںسماج کے ذی عزت شہریوں اور تعلیمی اداروں میںمقابلے کا اہتمام کر کے نوجوانوں کو ایسے کاموں سے دور رکھا جائے گا۔