Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

فوج کو انسانی ڈھال بنانے کی اجازت مل گئی:عمر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 25, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ سے باندھنے کے واقعہ کو جنیوا کنونشن، بھارتی آئین اور ملٹری کوڈ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کی جانب سے واقعہ میں ملوث میجر لیٹول گگوئی کو توصیفی کارڈ سے نوازا جانا تحقیقات کا عظیم الشان تمسخر ہے۔ عبداللہ نے ان تاثرات کا اظہار ’انڈین ایکسپریس‘ میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر جو پہلے ہی ملک سے الگ تھلگ ہوگیا ہے، میں شہریوں کو انسانی ڈھال بنانا اب سرکاری طور پر جائز قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’یہ (انسانی ڈھال بنانا) جنیوا کنونشن، بھارتی آئین اور ملٹری کوڈ کی خلاف ورزی ہے۔ حال ہی میں (بھارت نے) کلبھوشن یادو کے معاملے میں جنیوا کنونشن کا سہارا لیا۔ جنیوا کنونشن نے انسانی ڈھال بنانے کی کاروائی کو واضح طور پر جنگی جرم قرار دیا ہے‘۔ عمر عبداللہ نے اپنے مضمون میں میجر گگوئی کو توصیفی کارڈسے نوازے جانے پر کہا ہے ’ہمیں کہا گیا کہ میجر گگوئی کو توصیفی کارڈ انسداد عسکریت پسندی کی کاروائیوں میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا اور اس کا بڈگام واقعہ کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ لیکن پیغام واضح ہے۔ عمر عبداللہ نے میجر گوگوئی کے خلاف جاری ’آرمی کورٹ آف انکوائری‘ کو تماشا قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ’ مہربانی کرکے مستقبل میں ملٹری کورٹ آف انکوائری تماشے کی زحمت نہ اٹھانا۔ واضح طور پر صرف رائے عامہ کی عدالت معنی رکھتی ہے‘۔ میجر گوگوئی نے کل ایک ٹیلی ویژن انٹریو میں عام شہری کو انسانی ڈھال بنانے کے واقعہ کو جواز بخشتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اقدام انسانی جانیں بچانے کے لئے اٹھانا پڑا تھا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کی پامالیوں میں دہرا معیار اپنا رہی ہے۔ عمر عبداللہ نے گگوئی کی طرف سے گزشتہ روز کے انٹرویو میں اس بات کے د عوئے کو مسترد کیا،جس میں انہوں نے انسانی جانوں کو بچانے کیلئے یہ قدم اٹھانے کا دعویٰ کیا تھا۔عمر عبداللہ نے مضمون میں کہا ہے کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ فاروق احمد ڈار ایک سنگباز تھا،کیا اس سے جو برتائو کیا گیا،وہ اس کا مستحق تھا،تاہم مقامی میڈیا  اور ڈار کا کہنا ہے کہ وہ ایک ووٹر تھا،جس نے الیکشن کے روز اس واقعے سے قبل اپنا ووٹ ڈالا تھا۔انہوںنے کہاکہ چاہئے کچھ بھی ہوایک کشمیری نوجوان کوفوجی گاڑی کے بمپرکیساتھ باندھنے کے واقعے میں ملوث فوجی افسرکومیجر گوگوئی کو توصیفی کارڈ سے نوازا جانااُس تحقیقات یاکورٹ آف انکوائری کاسراسرمذاق ہے جسکااعلان خودفوج نے کیاہے ۔ 8نکات پر مبنی اپنے تجزیہ میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر مذکورہ نوجوان سنگ انداز ہی تھا،تو کیا فوج اس کو انسانی ڈھال بنانے کو جواز پیش کر سکتی ہے،اور اگر وہ فی الواقعی پتھر باز تھا،تو کیا فوج ایک بھارتی شہرے کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرسکتی ہے،جو ایک اخلاقی اور قانونی سوال ہے جس کا جواب ہمارے آئین،قانون اور اصولوں کے تحت دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میجر کو کس نے اس بات کا حق دیا کہ وہ از خود اس کا فیصلہ کرے،جبکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مذکورہ میجر کے پاس ایسا فیصلہ کرنے کا حق ہے،جو اس نے کیا۔عمرنے مزید لکھا ہے کہ فاروق احمد ڈار کے حقوق فوج نے مکمل طور پر سلب کئے جبکہ انہوں نے سوالیہ انداز میںپوچھا ڈار کے حقوق کہا ںہیں،اسکی آزادی،اسکی عزت اور آئینی علاج کو کھڑکی سے باہر پھینکا گیا۔انہوں نے تحریر کیا کہ کہ فوج نے اب یہ روایت جاری کی کہ وہ فوج کے ایک انفرادی افسر کو قانون اپنے ہاتھوں میں لینے کی اجازت ہے ،اور جب انہیں ضروری لگے وہ بھارتی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرینگے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ فوج کی ذمہ داری صرف اپنے لوگوں کے ساتھ لڑنا نہیں نہ اپنے شہریوں کے ساتھ نبرد آزما ہونا ہے،کیونکہ فوج ملک کے شہریوں کو حفاظت فراہم کرنے اور انکے جمہوری حقوق کو تحفظ فرہم کرنے کیلئے وعدہ بند ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے: سکینہ ایتو
تازہ ترین
وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 6 سو 39 یاتریوں کا گیارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
حکومت نے خزانے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

جموں و کشمیر کی سیاحتی صنعت کا فروغ||ٹور آپریٹروں کو دعوت حکومت کی طرف سے مکمل تعاون دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ

July 11, 2025
صفحہ اول

ملی ٹینٹوں کے 9اہداف تباہ کئے گئے کسی بھی ہندوستانی ڈھانچے کو نقصان نہیںپہنچا: ڈوول

July 11, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ، بسنت گڑھ، راجوری اور پونچھ میں سرگرم40سے50ملی ٹینٹوں کیخلاف آپریشن تقریباً 80 فیصد پاکستانی شامل، وادی میں داخل ہونے کے راستے بند

July 11, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

رام بن کے اکھڑال میں دلخراش سڑک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?