عظمیٰ نیوزسروس
بانہال // نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور خواتین کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میںفوج کی جانب سے گرلز ہائر سیکنڈری سکول بانہال میں لڑکیوں کا بیڈمنٹن مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں بانہال اور ملحقہ علاقوں کے مختلف سکولوں کی 20طالبات نے حصہ لیا۔فائنل میچ میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول بانہال کی طالبہ الفت جان فاتح قرار پائیں جبکہ گرلز ہائی سکول ٹھٹھاڑ کی مدیحہ مشتاق نے دوسرا مقام حاصل کیا ۔فوج کے مطابق اس مقابلے کا مقصد لڑکیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا اور ان میں خود اعتمادی، ٹیم ورک اور نظم و ضبط پیدا کرنا ہے۔ مقابلے کے اختتام پر فاتح اور رنر اپ طالبات کو ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا ۔
فوج کا گرلز ہائر سیکنڈری سکول بانہال میں بیڈمنٹن مقابلے کا انعقاد
