کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے سوندر خطہ کے طلاب میں تعلیمی معیار میں بہتری لانے کیلئے اور 10ویں و 12 ویں جماعت کے طلاب کو آنے والے بورڈ امتحانات میں بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد کیلئے فوج نے 19دسمبر 2017سے19 فروری 2018تک مفت ٹیوشن کلاسز منعقد کررہی ہے۔ان ٹیوشن کلاسز کا مقصد مختلف مضانین جیسے کہ ریاضی اور سائنس میں طلاب کو مفت کوچنگ فراہم کرکے انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔اس دور دراز علاقہ کے ایک طالب علم نے اس ٹیوشن پر کہا کہ یہ ایک عظیم کامیابی ہے کیونکہ مختلف سکولوں کے تجربہ کار اساتذہ کوچنگ فراہم کر رہے ہیں۔اس نے کہا کہ اس سے طلاب کو کافی فائدہ ہوگا ،جس سے وہ اپنے تعلیمی معیار میں سدھار لا سکیں گے۔کل ملا کر اس مفت کوچنگ سے62طلاب مستفید ہونگے۔طلاب اور انکے والدین نے فوج کی جانب ایسے عوام دوستانہ اقدام کرنے کی پہل کی کافی ستائش کی ہے اور فوج کا اظہار تشکُر کیا ہے۔ادھرضلع کے چھاترو اور نواپچی طلاب میں تعلیمی معیار میں بہتری لانے کیلئے اور 8 ویں و 12 ویں جماعت کے طلاب کو آنے والے بورڈ امتحانات میں بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد کیلئے فوج نے 11دسمبر 2017سے 25 فروری 2018تک مفت ٹیوشن کلاسز منعقد کررہی ہے۔ان ٹیوشن کلاسز کا مقصد مختلف مضانین جیسے کہ ریاضی اور سائنس میں طلاب کو مفت کوچنگ فراہم کرکے انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔اس دور دراز علاقہ کے ایک طالب علم نے اس ٹیوشن پر کہا کہ یہ ایک عظیم کامیابی ہے کیونکہ مختلف سکولوں کے تجربہ کار اساتذہ کوچنگ فراہم کر رہے ہیں۔اس نے کہا کہ اس سے طلاب کو اکفی فائدہ ہوگا ،جس سے وہ اپنے تعلیمی معیار میں سدھار لا سکیں گے۔کل ملا کر اس مفت کوچنگ سے62طلاب مستفید ہونگے۔طلاب اور انکے والدین نے فوج کی جانب ایسے عوام دوستانہ اقدام کرنے کی پہل کی کافی ستائش کی ہے اور فوج کا اظہار تشکُر کیا ہے۔