سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کپوارہ کے ٹھنڈی پورہ علاقے میں شہری آصف اقبال کو گولیوں کا نشانہ بنانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج کے’’ بغیر تحقیقات‘‘ دعوئے کہ مذکورہ شہری کراس فائرنگ کے دوران مارا گیا،کو اس معاملے کو دبانے کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہے کیونکہ یہ نوجوان کی ہلاکت کا جواز نہیں ہوسکتا۔اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے غمزدہ کنبے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے نا قابل تلافی نقصان قرار دیا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس نے اس واقعے سے متعلق جو کیس درج کیا ہے،اس کو مقررہ معیاد کے اندر شفاف طریقے سے منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے۔