ڈوڈہ //فوج کی جانب جاری رسائی پروگرام کے تحت ڈوڈہ کے بچوں کے ایک گروپ کو آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی چنئی کے دورے پر وانہ کیا۔ یہ گروپ8 دسمبر سے19دسمبر2017تک چنئی کے دورے پر رہے گا۔ گروپ کو جمعہ کے روز ڈوڈہ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ۔ دورے کے دوران شرکا راج بھون کا دورہ کریں گے جہاں وہ تمل ناڈو کے گورنر سے ملاقات کریںگے۔طلاب پر مشتمل گروپ کو چنئی میٹرو پالٹین سٹی کا دورہ بھی کرایا جائے گا اور انہیں وہاں پُر امن ماحول میں زندگی اور انفرسٹریکچر کی ترقی کی جانکاری بھی دی جائے گی۔دورہ14 دسمبر کو اختتام کو پہنچے گا ۔آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی انڈین آرمی میں شامل ہوئے سروس کمیشنڈ افسروں (مردوں اور خواتین ) کوتربیت فراہم کرتی ہے۔ملٹری زندگی کی تربیت سے روپ کو فوج میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی ہو جائے گی ۔